منگل , اکتوبر 14 2025

موجودہ چیئرپرسن کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرچ کمیٹی قائم

وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے نئے چیئرمین کی تقرری مسابقتی اور شفاف عمل کے تحت میرٹ پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

موجودہ چیئرپرسن کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرچ کمیٹی قائم کردی۔ 

واضح رہے کہ موجودہ چیئرپرسن کو دی گئی توسیع پہلے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کی جا چکی ہے۔ ایچ ای سی ایکٹ کے مطابق چیئرمین کو صرف ایک بار مدت میں توسیع دی جا سکتی ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق 8 رکنی تلاش کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کریں گے۔ 

کمیٹی چیئرمین ایچ ای سی کے لیے موزوں امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے اور سفارشات پیش کرنے کی ذمہ دار ہوگی، تاکہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مؤثر قیادت اور بہتر طرز حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جب کہ اراکین میں وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر، عارف سعید، سلمان اختر، سیکرٹری ایپکس کمیٹی جہانزیب خان، پرووسٹ، آغا خان یونیورسٹی ڈاکٹر انجم ہلائی، پرووسٹ، آغا خان یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نسیم قیصرانی، سکریٹر ی وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب کمیٹی کے رکن/سیکرٹری ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …