جمعرات , اپریل 30 2026

بی بی ایل فرنچائزز کا پاکستانی کھلاڑیوں کو سائن

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں انٹرنیشنل پلئیرز کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم مچ گئی۔

بگ بیش لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب میں قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو پہلی ہی باری میں برسبین ہیٹ نے پک کرلیا، پلاٹینم کیٹیگری میں میلبرن رینیگیڈز نے محمد رضوان کا چناؤ کیا جبکہ حارث رؤف ایک بار پھر میلبرن اسٹارز کا حصہ بن گئے۔

اسی طرح سڈنی تھنڈرز نے لیگ اسپنر شاداب خان کو گولڈ کٹیگری میں اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جبکہ پلئیرز ڈرافٹ سے قبل سڈنی سکسرز کی فرنچائز سے معاہدہ کرنے والے بابراعظم بھی گولڈ کیٹیگری میں فرنچائز کا حصہ بنے ہیں۔

میلبرن رینیگیڈز نے نوجوان کرکٹر حسن خان اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے فاسٹ بولر حسن علی کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔

بی بی ایل لیگ میں مجموعی طور پر 8 فرنچائزز نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں کو سائن کیا ہے۔

جارح مزاج اوپنر صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان سمیت کئی 74 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی تاہم محض 7 کھلاڑی فرنچائزز کا بھروسہ حاصل کرسکے۔

یاد رہے کہ بگ بیش لیگ کا پندرہواں ایڈیشن دسمبر جنوری میں شیڈول ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

معیشت میں بہتری کے باوجود دباؤ برقرار

پاکستان کی معیشت نے مالی سال 2026 کے ابتدائی آٹھ ماہ میں کچھ بہتری دکھائی، …