جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

USAID کا پاکستانی طلبا کے لیے اسکالرشپس بند

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے تصدیق کی کہ یو ایس ایڈ نے پاکستانی طلبا کے لیے اسکالرشپس فراہم کرنا بند کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی دیگر ممالک سے پاکستانی طلبا کے لیے اسکالرشپس کے انتظامات کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کو ایچ ای سی چیئرمین نیمزید بتایاکہ 19-2018 کے بعد سے پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں کے لیے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا یا اس میں کوئی نمایاں اضافہ نہیں کیا گیا۔

ایچ ای سی کے چیئرمین نے سوالات کے جواب میں کہا کہ کچھ پابندیوں کی وجہ سے فنڈز فراہم نہیں کیے جا سکے جو آئی ایم ایف نے عائد کی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی تصاویر اور سیمی فائنل میچ کی تفصیلات دکھانے والا پوسٹر

پاکستان سری لنکا سیمی فائنل: خواتین ایشیا کپ میں فائنل تک رسائی کی جنگ آج دبئی میں

خواتین ٹی20 ایشیا کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا …