google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شاہ رخ خان کا میٹ گالا 2025 میں ڈیبیو لُک - UrduLead
منگل , مئی 6 2025

شاہ رخ خان کا میٹ گالا 2025 میں ڈیبیو لُک

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے میٹ گالا 2025 میں پہلی بار شرکت کر کے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی تاہم ان کا ڈیبیو لُک مداحوں کے دل جیتنے میں ناکام رہا۔

 کنگ خان کے اس بین الاقوامی فیشن ایونٹ میں شرکت کی خبر آتے ہی مداحوں نے ان کے لک کا بے صبری سے انتظار شروع کر دیا تھا، خاص طور پر جب مشہور ڈیزائنر سبیاساچی کا نام ان کے ساتھ جوڑا گیا۔

شاہ رخ خان نے اس تقریب میں سیاہ رنگ کے لباس میں شرکت کی، جو بظاہر منفرد اور شاہانہ تھا تاہم ان کے لُک کو لے کر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل دیکھنے کو ملے۔

کچھ صارفین نے ان کے انداز کو سراہا، جبکہ دیگر کو یہ لباس توقعات سے کم محسوس ہوا۔

سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں نے یہاں تک کہ ان کے لُک کا موازنہ ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ سے بھی کیا اور کہا کہ یہ انداز جانی ڈیپ کی کاپی لگتا ہے جبکہ زیادہ متاثر کن بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ میٹ گالا 2025 میں ہزاروں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی موجودگی کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا، لیکن ان کے فیشن کا انتخاب مداحوں کو متاثر نہ کرسکا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کل سے پی ایس ایل کا آخری رائونڈ شروع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن میں آج (منگل ) کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے