google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم ’لوو گرو‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز کے لیے تیار - UrduLead
بدھ , مئی 21 2025

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم ’لوو گرو‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز کے لیے تیار

خوبصورت جوڑی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’لوو گرو‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز کے لیے تیار ہے۔

اس فلم کو واسع چودھری نے لکھا ہے اور اس میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی مقبول زمانہ جوڑی نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔

فلم کا پروموشنل گانا یوٹیوب پر جاری کردیا گیا جس نے فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

فلم ’لوو گرو‘ کا پروموشنل گانا ’’آ تینوں‘‘ عارف لوہار نے گایا ہے اس گانے کو ریلیز کرنے کا مقصد فلم کی پبلسٹی کرنا اور مداحوں کو تیار رہنے کی یاد دہانی ہے۔

ویڈیو میں ماہرہ اور ہمایوں گانے پر شاندار رقص کرکے اسے چار چاند لگا دیئے ہیں۔ دونوں کی کیمسٹری کو مداحوں نے خوب پسند کیا ہے۔

تاہم کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے ہیرو ہیروئنز کی عمر کو نشانہ بنایا اور فلم انڈسٹری میں نوجوان اور نئے فنکاروں کی ضرورت پر زور دیا۔

اکثر صارفین نے پاکستان فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے برانڈز کو ترقی دینا چاہیے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمران خان اسٹیبلیشمنٹ سے براہ راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں………..

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے