google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل - UrduLead
ہفتہ , مئی 17 2025

بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ پہلی بار کھل کر اپنی عمر سے متعلق بات کرتی دکھائی دیں۔

بشریٰ انصاری نے 15 مئی کو انسٹاگرام پر مختصر ریل شیئر کرتے ہوئے بھی اپنی 69 ویں سالگرہ کا بتایا تھا۔

ان کی سالگرہ پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں اور عام سوشل میڈیا صارفین نے بھی انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت مند اور طویل عمر کی دعائیں کیں۔

اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے حوالے سے یوٹیوب پر ولاگ بھی شیئر کیا، جس میں وہ اپنی عمر سے متعلق پہلی بار کھل کر بات کرتی دکھائی دیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی سالگرہ کے موقع پر ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر انہیں عمر کے حوالے سے ٹرول کیا گیا اور چیخ چیخ کر کہا جانے لگا کہ بشریٰ انصاری نے 69 بہاریں دیکھ لیں۔

اداکارہ نے شکر ادا کیا کہ انہوں نے زندگی کی 69 بہاریں دیکھ لیں اور ساتھ ہی انہوں نے صحت مند زندگی پر بھی خدا کا شکر ادا کیا اور کہا کہ وہ اتنی زائد العمر ہونے کے باوجود متحرک ہیں۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل کے زمانے میں دیکھا جائے تو نوجوان بھی مایوس اور غیر متحرک زندگی گزارتے دکھائی دیتے ہیں، ان سے کوئی کام نہیں ہوپاتا لیکن وہ 69 سال کی عمر میں بھی خود کو توانا محسوس کرتی ہیں اور آج تک کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے صحت مند زندگی ملنے پر خدا کا شکر بھی ادا کیا اور کہا کہ اگرچہ عمر کا انسان کی خوشی سے کوئی تعلق نہیں، جسم کمزور اور بوڑھے ہوجاتے ہیں لیکن دل، دماغ اور روح جوان ہونی چاہیے۔

اداکارہ نے یہ شکوہ بھی کیا کہ لوگ دوسروں کو عمر کے طعنے دے کر انہیں شرمندہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بار بار کہتے ہیں کہ ان کی عمر دیکھو اور ان کی حرکتیں دیکھو۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ 69 سال کی عمر میں بھی صحت مند زندگی عطا کرنے پر وہ خدا کی شکر گزار ہیں اور انہیں امید ہے کہ خدا ایسے ہی ان پر کرم کرتے رہیں گے۔

ان کی جانب سے شیئر کیے گئے ولاگ میں ان کے شوہر اقبال حسین نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی جب کہ ان کی اداکارہ اسما عباس سمیت دیگر افراد نے بھی انہیں ویڈیو پیغامات کے ذریعے سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔

بشریٰ انصاری کی جانب سے 69 ویں سالگرہ کا شیئر کردہ ولاگ وائرل ہوگیا اور صارفین نے ان کی فٹنیس کی تعریفیں بھی کیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سبی 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ آج ملک کا گرم ترین شہر

ملک کے بیشتر حصے سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث ہیٹ ویو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے