google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 یوفون کا اربوں کا خسارہ ٹیلی نار کے ساتھ انضمام میں بڑی رکاوٹ - UrduLead
جمعہ , مئی 16 2025

یوفون کا اربوں کا خسارہ ٹیلی نار کے ساتھ انضمام میں بڑی رکاوٹ

موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنی یوفون، جو کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)کی ذیلی کمپنی ہے، کے مالی نقصانات پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے انضمام میں ایک بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں،

انڈسٹری ذرائع کے مطابق، پی ٹی سی ایل ایک طویل عرصے سے یوفون کو کراس سبسڈی فراہم کر رہا ہے، تاہم اب حکومت انضمام کے منصوبے کی منظوری سے قبل یوفون کے مالی حسابات کا بغور جائزہ لینا چاہتی ہے۔

ٹیلی کام وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ یوفون کے نقصانات کو پی ٹی سی ایل میں شامل کر کے ظاہر کیا جا رہا تھا جس کی وجہ سے حصص یافتگان کو منافع نہیں دیا گیا، جبکہ یوفون کے انتظامی افسران اور بورڈ آف ڈائریکٹرز مراعات سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یوفون کے بورڈ میں حکومتی نمائندے بھی شامل ہیں لیکن ریاستی نمائندوں نے کبھی نقصانات پر سوال نہیں اٹھایا۔ اینٹی ٹرسٹ ریگولیٹر، مقابلہ جاتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے بھی پی ٹی سی ایل سے یوفون کے حسابات طلب کیے تھے۔ اگرچہ یوفون نے مالیاتی رپورٹ فراہم کی، تاہم وہ اس قدر پیچیدہ تھی کہ اسے سمجھنا مشکل تھا۔

حکام کے مطابق، سی سی پی یوفون کے حسابات کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ نقصانات اور کراس سبسڈی کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جمع کروائے گئے دستاویزات سے معلوم ہوا کہ ریگولیٹر کی جانب سے کیے گئے اعتراضات کو دور کرنے کے بجائے پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے سندھ ہائی کورٹ میں نوٹسز کو چیلنج کر دیا۔پ

ی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ انضمام کے لیے سی سی پی کو 29 فروری 2024 کو درخواست دی تھی، تاہم اس درخواست میں خامیاں تھیں جنہیں 6 مارچ 2024 کو درست کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے پاک بھارت کشیدگی کے پیشِ نظر ملتوی ہونے والے امتحانات کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے