پیر , دسمبر 1 2025

جم اینڈ ٹونک نے پاکستان ڈربی جیت لی

پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی ’جم اینڈ ٹونک‘ نے جیت لی۔ فاتح گھوڑے کے مالک کو 40 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

پاکستان میں گھڑ دوڑ کا سب سے بڑا میلہ لاہور ریس کلب میں لگا، ملک کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی میں 14 گھوڑے گھوڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

تمام سواروں نے 2400 میٹر کی ریس میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کی لیکن ولی ایم اعوان کے گھوڑے جم اینڈ ٹونک نے میدان مار لیا۔ فاتح سوار عامر پرویز بنے۔

دوڑ میں فرحان کنگ نے دوسری اور اسپارٹکس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فاتح گھوڑے کے مالک کو 40 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

ڈربی ڈے پر ہونے والی دیگر ریسز میں شہہ سوار گھوڑوں سمیت گرتے بھی رہے۔ مختلف ریسز میں دل آویز، سویفٹ ریٹویٹ، لیڈی چیمپئن، بلیک ٹائیگر اور مرچنٹ آف وینس نے کامیابی حاصل کی۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان کی زمبابوے کو 69 رنز سے شکست

پاکستان نے راولپنڈی میں ٹرائی نییشن ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں زمبابوے کو …