
کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 109رنز سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے 264رنز کے ہدف میں اسلام آباد یونائیٹڈ 154رنز پر پوری ٹیم آئوٹ ہوگئی
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے نمایاں بیٹر عماد وسیم نے 56رنز بنائے
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بائولرز محمد وسیم اور فہیم اشرف نے چار چار وکٹیں لیں
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 263رنز بنائے جس میں روسو اور حسن نواز نے سنچریاں سکور کیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکو ر بھی بنایاجوکہ اس سے پہلے ملتان سلطان کا 262رنز کا تھا

اسکے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بیٹر حسن نواز نے ایک اننگز نے 9چھکے لگا کر بھی ریکارڈ قائم کیا جوکہ اس سے پہلے پیٹرسن کا 8چھکوں کا تھا