
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 263 رنز بنائے جس میں روسو نے 46گیندوں پر 104رنز بنائے جبکہ حسن نواز نے 45گیندوں پر 100رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے نسیم شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ لی
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے 10ویں ایڈیشن کے 26ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی
راولپنڈی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 10 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے مستقل کپتان شاداب خان آج بھی ٹیم کو دستیاب نہیں تھے جس کے باعث سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
ٹاس کے وقت سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ شاداب خان اب بھی مکمل فٹ نہیں ہیں تاہم امید ہے وہ اگلے میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
اسلام آباد نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، سلمان ارشاد کو ڈراپ کیا گیا ہے اور کولن منرو بیماری کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ہی کرتے کیوں کہ جب آپ کو ایک ہدف ملتا ہے تو آپ کو معلوم ہوتا ہے کس طرح بیٹنگ کرنی ہے اور ویسے بھی یہ بالنگ وکٹ لگ رہی ہے۔