google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی بیٹنگ جاری - UrduLead
جمعرات , مئی 8 2025

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی بیٹنگ جاری

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے 10ویں ایڈیشن کے 26ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم نے 11اوور کے بعد 124رنز بنائے اور دوکھلاڑی آئوٹ ہوئے ، روسو 69رنز اور حسن نواز نے 23رنز نبائے ہیں اور ناٹ آئوٹ ہیں

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 10 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے مستقل کپتان شاداب خان آج بھی ٹیم کو دستیاب نہیں تھے جس کے باعث سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

ٹاس کے وقت سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ شاداب خان اب بھی مکمل فٹ نہیں ہیں تاہم امید ہے وہ اگلے میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

اسلام آباد نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، سلمان ارشاد کو ڈراپ کیا گیا ہے اور کولن منرو بیماری کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ہی کرتے کیوں کہ جب آپ کو ایک ہدف ملتا ہے تو آپ کو معلوم ہوتا ہے کس طرح بیٹنگ کرنی ہے اور ویسے بھی یہ بالنگ وکٹ لگ رہی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آج راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے ہوگا

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے آج کے میچ میں اسلام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے