
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان ہوگا
دونوں ٹیموں میں سے جیتے والی پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہوگی اور پلے آف کیلئے کوالیفائی کریں گی
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں رات آٹھ بجے ہوگا
ٹورنامنٹ کے آخری پانچ میچوں میں سے چار میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے
جبکہ ایک میچ ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
اسکے بعدحتمی رائونڈ کے میچ چار ٹاپ ٹیموں کے درمیان لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل بھی لاہور میں کھیلا جائے گا
25میچوں کے بعد تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹر 11پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے