
پاکستان کا پہلا “گرین سکوک” (Green Sukuk) جاری کرنے کا اعلان کیا ہے
وزیر خزانہ کے دورہ برطانیہ کے دوران وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ منفرد مالیاتی انسٹرومنٹ ہے ، جو سرمایہ کاری کو ماحولیاتی طور پر پائیدار منصوبوں کی طرف موڑنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی کو بھی فروغ دے گا۔
اس کی ابتدائی اجرا پاکستانی روپوئوں میں 20ارب سے 30ارب کے درمیان ہوگی، جو نیلامی کے عمل کے ذریعے کی جائے گی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) اس مالیاتی آلہ کی فہرست سازی اور سرمایہ کاروں تک اس کی تشہیر میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔
گرین سکوک پروگرام کو مشترکہ مالیاتی مشیروں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، جن میں میزان بینک لمیٹڈ، بینک الفلاح لمیٹڈ، دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ، اور بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ شامل ہیں۔
کابینہ سے منظور شدہ “سسٹین ایبل انویسٹمنٹ سکوک فریم ورک” اس تاریخی گرین سکوک کے اجرا کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ نے لند ن میں برطانوی وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا ہیمش فالکنر (Hamish Falconer) سے ملاقات کی ،
اس کے علاوہ وفاقی وزیر سینیٹر محمد اورنگزیب نے برطانیہ کے فنانشل سیکریٹری اور HM ریونیو اینڈ کسٹمز کے گروتھ منسٹر لارڈ لیورمور سے بھی ملاقات کیجبکہ انہوں نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں ڈوئچے بینک کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔