google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود آپریشنل وجوہات کے باعث عارضی طور پر بند - UrduLead
جمعرات , مئی 8 2025

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود آپریشنل وجوہات کے باعث عارضی طور پر بند

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود میں کچھ روٹس آپریشنل وجوہات کی باعث عارضی طور پر معطل کردیے گئے ہیں، فضائی حدود کی عارضی بندش کے حوالے سے نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی کی فضائی حدود میں کچھ روٹس مخصوص اوقات کے لیے بند رہیں گے، سول ایوی ایشن نے مخصوص دورانیے کی بندش کا نوٹم جاری کر دیا۔ نوٹم کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوپہر 12 بجے تک پروازیں معطل رہیں گی۔

دوسری جانب لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود بھی آج دوپہر 12بجے تک بند رہیں گی، اس حوالے سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق لاہورفلائٹ انفارمیشن ریجن میں7روٹس کمرشل طیاروں کے لیے بند کیے گئے ہیں۔

ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق یہ ائیر روٹس آج دوپہر 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے، اس اقدام کے باعث کچھ شیڈولڈ پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں۔

دریں اثنا، ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز ایک نوٹم جاری کرتے ہوئے ملک بھر کے بیشتر فضائی راستوں پر فضائی حدود کی بحالی کا اعلان کیا تھا جبکہ چند فضائی راستے اگلے 24 گھنٹے تک بند رہنے سے آگاہ کیا تھا۔

اتھارٹی نے تصدیق کی تھی کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی کی فضائی حدود مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔

ایک علیحدہ نوٹم میں مزید کہا گیا تھا کہ لاہور فلائٹ ریجن میں فضائی ٹریفک کے راستے کے کچھ حصے آپریشنل وجوہات کی بنا پر 9 مئی کو دوپہر 12 بجکر20 منٹ تک تمام بلندیوں پر بند رہیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھارت کے 3 جاسوس ڈرون تباہ

پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھارت کے 3 جاسوس ڈرون تباہ کرد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے