google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے ایک رافیل لڑاکا طیارے کو مار گرایا: فرانسیسی انٹیلیجنس اہلکارکی تصدیق - UrduLead
جمعرات , مئی 8 2025

پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے ایک رافیل لڑاکا طیارے کو مار گرایا: فرانسیسی انٹیلیجنس اہلکارکی تصدیق

فرانس کے ایک اعلیٰ سطح کے انٹیلیجنس اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے ایک رافیل لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے اینکر اور سیکیورٹی امور کے ماہر جم سکیوٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بتایا کہ فرانس کے ایک اعلیٰ سطح کے انٹیلیجنس اہلکار نے رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کی ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ فرانس کے ایک اعلیٰ سطح کے انٹیلیجنس اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ بھارتی فضائیہ کے ایک رافیل لڑاکا طیارے کو پاکستان کی جانب سے گرایا گیا ہے۔

مزید کہا ’اس کا مطلب یہ ہوگا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی جدید فرانسیسی ساختہ جنگی طیارے کو لڑائی میں نقصان ہوا ہو‘۔

اپنی پوسٹ میں امریکی نیوز اینکر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بدھ کے روز دعویٰ کیا اس نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے ہیں، جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

مزید لکھا ’پاکستانی حکام کے مطابق یہ کارروائی بھارت کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے جواب میں کی گئی‘، تاہم بھارتی حکام کی جانب سے تاحال ان دعوؤں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ٹوئٹ کے مطابق فرانسیسی اہلکار نے سی این این کو مزید بتایا کہ فرانس کی متعلقہ اتھارٹیز اس بات کی تحقیق کر رہی ہیں کہ آیا رات گئے پاکستان نے ایک سے زائد رافیل طیارے مار گرائے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے رات گئے کیے جانے والے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے ۔

علاوہ ازیں، ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر،6 مہار بٹالین ہیڈکوارٹرز اور مختلف چیک پوسٹیں اڑا ڈالیں جس کے بعد بھارتی فوج نے ایل اوسی کے 4 سیکٹرز میں پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود آپریشنل وجوہات کے باعث عارضی طور پر بند

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود میں کچھ روٹس آپریشنل وجوہات کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے