
پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے 25ویں میچ میں آج ملتان سلطان کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا
دونوں ٹیموں کا میچ ملتان سلطان کے ہوم گرائونڈ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا
اس وقت دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب 5ویں اور 6نمبر پر ہیں
جبکہ دیگر ٹیموں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر 11پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، اسلام آباد یونائیٹڈ 10پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ کراچی کنگز بھی 10پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے