
اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا جوکہ اب تھم چکاہے
محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ آج شام سے ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا زور مزید بڑھ سکتا ہے۔
اسلام آباد میں بادل برس پڑے، شدید بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
تاہم بعداز دوپہر خیبرپختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان، بالائی /جنوب مشرقی سندھ اورکشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواوں /آندھی ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے ۔
اس دوران جنوب مشرقی سندھ میں آندھی/جھکڑ چلنے اورچند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔ خطہ پوٹھوہار میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
تا ہم جنوبی مشرقی بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا ، کشمیر،گلگت بلتستان اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش خیبر پختون خوا کے علاقہ چراٹ 43، مالم جبہ 07، کاکول 05، دروش 03، ڈیرہ اسماعیل خان(سٹی) 06، ایئرپورٹ 02، بالاکوٹ 01،بلوچستان کے علاقہ لسبیلہ 29، کشمیر کے علاقہ مظفرآباد(ایئرپورٹ) 24، سٹی 09، گڑھی دوپٹہ 09،راولاکوٹ 04،کو ٹلی 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
اسی طرح پنجاب کے علاقے چکوال میں 32، اسلام آباد(بوکرا) 19،سید پور03، ایئرپورٹ 02، سٹی 01، بھکر 10، راولپنڈی (چکلالہ) 10، شمس آباد06 ،ٹو بہ ٹیک سنگھ ، ڈیرہ غازی خان 03، ناروال 02، بھکر، اٹک ، مری، ملتان 01 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ گلگت بلتستان کے علاقے سکردو میں 07 اور سندھ کے علاقے حیدرآباد 04اور سٹی میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔