اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

کنگز کا قلندرز کے خلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کرچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیتنے کے بعد لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، فاسٹ باؤلر ٹام کرن کی جگہ اسپنر رشاد حسین کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کراچی کنگز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، فواد علی کی جگہ حسن علی اور عمیر یوسف کی جگہ سعد کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور کراچی کنگز 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل میں دبئی اسٹیڈیم میں سری لنکن اور پاکستانی خواتین کرکٹرز میچ کے دوران

خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف سنسنی خیز کامیابی، فائنل میں جگہ پکی

سری لنکا خواتین کرکٹ ٹیم نے خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان کو 4 …