بدھ , اپریل 29 2026

قلندر vs کنگز: میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

لاہور قلندر نے پہلے کھیلتے ہوئے 7.5اوورز میں 90رنز بنائے ہیں اور اسکی ایک وکٹ آئوٹ ہوئی ہے

اس وقت بارش کے باعث قذافی سٹیڈیم لاہور میں میچ رکا ہوا ہے

میچ جب رکا تو لاہور قلندر کے بیٹر محمد نعیم نے صرف 29گیندوں پر 65رنز بنائے اور آئوٹ ہوگئے جبکہ اس وقت فخر زمان 21رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں

اس سے قبل اکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کرچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیتنے کے بعد لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، فاسٹ باؤلر ٹام کرن کی جگہ اسپنر رشاد حسین کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کراچی کنگز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، فواد علی کی جگہ حسن علی اور عمیر یوسف کی جگہ سعد کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

PSL11 پلے آف میچز میں شائقین کو اجازت

وزیراعظم کی منظوری، اسٹیڈیمز میں رونقیں بحال ہوں گی وزیراعظم Shehbaz Sharif نے پاکستان سپر …