google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جڑواں شہر میں بارش سے پہلے شدید طوفان - UrduLead
جمعرات , مئی 1 2025

جڑواں شہر میں بارش سے پہلے شدید طوفان

جڑواں شہر ۔۔راولپنڈی اسلام آباد ۔۔ میں بارش ہوئی

جڑواں شہر ۔۔راولپنڈی اسلام آباد ۔۔ میں بارش ہورہی ہے

اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید طوفان سے عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،میٹرو بسیں روک دی گئیں۔

اسلام آباد میں کالی گھٹائوں سے دن میں اندھیرا چھا گیا، مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس سے کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ،تیز ہواں سے عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

صوابی کے بھی مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

بونیر اور گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،شہری تفریح کے لیے باہرنکل آئے۔

خان پور میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ،ٹیکسلا خان پور روڈ پر بھاری درخت اور بجلی کے پول گرنے سے دونوں اطراف ٹریفک جام ہوگئی ،مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات نے جمعرات (یکم مئی ) کو شمالی پنجاب، کشمیر اور کے پی کے شمالی علاقوں میں آندھی چلنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی تھی

About Aftab Ahmed

Check Also

پاک بنگلہ ٹی 20سیریز میں رضوان اور بابر کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

رواں ماہ پاکستان بنگلادیش ٹی 20 سیریز میں نائب کپتان محمد رضوان اور بابراعظم کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے