google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 امریکی وفد پاکستان پرتجارتی ٹیرف پر بات چیت کیلئے اسلام آباد آئے گا: وفاقی وزیر خزانہ - UrduLead
اتوار , اپریل 27 2025

امریکی وفد پاکستان پرتجارتی ٹیرف پر بات چیت کیلئے اسلام آباد آئے گا: وفاقی وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی عدم توازن کو دور کرنے کے طریقے تلاش کر رہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانے میں ایک پریس بریفنگ کے دوران، اپنے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)اور ورلڈ بینک گروپ کے اسپرنگ میٹنگز میں شرکت کے اختتام پر، وزیر اورنگزیب نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے چین سے اپنی موجودہ کرنسی سوئپ لائن کو مزید 10 ارب یوان(تقریبا 1.4 ارب ڈالر) بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت چین کے ساتھ 30 ارب یوان کی سوئپ لائن رکھتا ہے۔ “ہمارے نقطہ نظر سے، 40 ارب چینی یوآن تک پہنچنا اچھا ہوگا،

اسلام آباد کی ترجیحات کو بیان کرتے ہوئے، وزیر اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے لئے امریکہ کے ساتھ تجارتی عدم توازن کو حل کرنا ٹرمپ انتظامیہ کی تجویز کردہ محصولات (ٹیرف) سے زیادہ اہم ہے

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے تجارتی ایجنڈے کے تحت امریکی برآمدات کو تجارتی شراکت داروں تک بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔

پاکستان امریکہ کو تقریبا 5.2 ارب ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کرتا ہے، جبکہ امریکہ سے درآمدات تقریبا 2 ارب ڈالر ہیں، جس سے پاکستان کے حق میں تقریبا 3.2 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس پیدا ہوتا ہے۔ “ہم اس عدم توازن کو حل کرنے کے امکانات پر غور کر رہے ہیں جیسے امریکی کاٹن اور سویابین کی مزید درآمدات کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے نئے ٹیرف کے اعلان کے بعد، پاکستان کے سفیر نے واشنگٹن میں امریکہ کے تجارتی نمائندے (USTR) سے اگلے ہی دن رابطہ کیا۔اب ایک وفد رسمی بات چیت کے لئے آئے گا۔ دورے کی تاریخ میرے اسلام آباد واپس جانے کے بعد طے کی جائے گی،

سندھ طاس معاہدہ کا تنازعہ پر جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان نے بھارت کے انڈس واٹرز معاہدہ معطل کرنے کے بعد ورلڈ بینک سے مداخلت کی درخواست کی ہے تو وزیر اورنگزیب نے جواب دیاکہ اگر ضرورت ہوئی تو ہم اس پر اس وقت بات کریں گے

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگیاں “زندگی کا حصہ” ہیں اور اس کی طرف بڑھتے ہوئے “اسے جھیلنا اور آگے بڑھنا” ضروری ہے۔جب حالیہ کشیدگیوں کے بعد اقتصادی اثرات کے بارے میں سوال کیا گیا تو وزیر نے اعتراف کیا کہ یہ مددگار نہیں ہوگا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ پاکستان نے چین سے اپنی گارنٹی شدہ قرضوں کی ادائیگی کی مدت میں توسیع اور موجودہ 4.3 ارب ڈالر کی کرنسی سوئپ کا اہتمام بڑھانے کی درخواست کی ہے، تاکہ پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کیا جا سکے۔ انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ چین پاکستان کے 4 ارب ڈالر کے کیش ڈپازٹ کو آئی ایم ایف کے ساتھ رول اوور کرے گا،

چین کے ساتھ بات چیت میں پاکستان نے چینی ایکسپورٹ-امپورٹ (ایکسِم)بینک کے قرضوں کی ادائیگی کو آئی ایم ایف کے پروگرام کے دوران دوبارہ شیڈول کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان قرض کی ادائیگی کی مدت کو ستمبر 2027 تک دوبارہ شیڈول کرنے کا خواہاں ہے۔

وزیر اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ سال بھی چین سے اسی نوعیت کی درخواست کی گئی تھی، لیکن اس کی رسمی منظوری ابھی تک نہیں ہوئی۔

پاکستان نے چین مارکیٹ میں یوان میں جاری کئے جانے والے اپنے پہلے “پانڈا بانڈ” کے اجرا کی تیاریوں میں بھی اہم پیشرفت کی ہے۔

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کے ساتھ بانڈ کے اجرا کے لئے کریڈٹ ان ہانسمنٹ فراہم کرنے کے لئے بات چیت مفیدرہی ہیں،

وزیر اورنگزیب نے کہا۔”ہم اپنے قرضوں کے ذرائع کو متنوع بنانے کی خواہش رکھتے ہیں اور ہم اس میں کچھ اچھی پیشرفت کر چکے ہیںہمیں امید ہے کہ اس کیلنڈر سال کے دوران ہم ابتدائی پرنٹ کر سکیں گے،

چین نے حالیہ برسوں میں ارجنٹائن اور سری لنکا جیسے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے ساتھ کرنسی سوئپ کے معاہدوں کو فروغ دینے کی کوششیں کی ہیں، تاکہ یوان کو عالمی سطح پر پھیلایا جا سکے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملتان سلطان کو ایک اور شکست جبکہ قلندر کی جیت

پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے