google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست - UrduLead
بدھ , اپریل 23 2025

لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے ہرادیا۔ 

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 

سلطانز نے ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 228 رنز بنائے۔ 

اوپنر یاسر خان نے 44 گیندوں پر 87 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان محمد رضوان نے 32، عثمان خان نے 39، اشٹن ٹرنر نے 15 رنز بنائے۔ 

اختتامی لمحات میں افتخار احمد نے 18 گیندوں پر 40 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 228 کے ٹوٹل تک پہنچایا۔ 

لاہور قلندرز کی جانب سے رشد حسین نے 2 جبکہ سکندر رضا، شاہین آفریدی اور آصف آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بناسکی۔ 

سکندر رضا 50 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ سیم بلنگز 43 اور فخر زمان 32 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بیٹرز رہے۔ 

ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے 3، مائیکل بریس ویل اور اسامہ میر نے دو دو جبکہ ڈیوڈ ویلی اور جوش لٹل نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

ملتان سلطانز کی جانب سے دھواں دار اننگز کھلنے پر یاسر خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

168 نامکمل ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے 168 نامکمل ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے