google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حسن علی کو ایرن ہالینڈ نے ‘جوکر’ قرار دیدیا - UrduLead
اتوار , اپریل 20 2025

حسن علی کو ایرن ہالینڈ نے ‘جوکر’ قرار دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بالر حسن علی کو غیر ملکی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے ‘جوکر’ قرار دیدیا۔

گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم محض 119 رنز بناکر پویلین گئی اور یوں کراچی کنگز نے میچ 67 رنز سے جیت لیا تھا۔

اس میچ کے دوران آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے حسن علی کی تعریف کی اور انہیں مزاحیہ انداز میں جوکر کہا، اس موقع پر فاسٹ بولر نے انکی بات کا جواب بھی دیا۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر نے رواں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں وہاب ریاض کی 113 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد و راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد و راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے