
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 8 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے مات دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 175 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 176 رنز کا ہدف دیا۔
سعود شکیل کی کپتانی میں کھیل رہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ 119 رنز ہی بناسکی۔
اوپننگ بیٹر سعود شکیل 40 گیندوں پر 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ علی ماجد نے ناقابل شکست 9 رنز بنائے، اننگز کے دوران محمد عامر نے 16 گیندوں پر 30 رنز کی باری کھیلی۔
کراچی کنگز کی طرف سے حسن علی نے 3 اور محمد نبی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے جیمز ونس نے70، ڈیوڈ وارنر نے31 اور ٹم سائفرٹ نے 27 رنز کی بدولت 7 وکٹ پر 175 رنز اسکور کیے۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کا پی ایس ایل 10 میں یہ تیسرا میچ تھا،
دونوں ٹیموں نے گزشتہ دو میچز میں سے ایک، ایک میں فتح سمیٹی اور ایک ایک میچ میں شکست کا سامنا کیا۔

کراچی کنگز کی طرف سے ڈیوڈ وارنر، خوشدل شاہ، عرفان نیازی، محمد نبی، عامر جمال،عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ، ٹم سائفرٹ، محمد ریاض اللّٰہ اور جیم ونس کھیل رہے تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فائنل الیون میں سعود شکیل، فن ایلن، حسن نواز، کشال مینڈس، رئیلی روسو، خواجہ نافع، فہیم اشرف، سین ایبٹ، محمد عامر، ابرار احمد اور علی ماجد شامل تھے۔