google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ایس ایل 10: لاہور قلندر کی کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست - UrduLead
ہفتہ , اپریل 19 2025

پی ایس ایل 10: لاہور قلندر کی کراچی کنگز  کو 65 رنز سے شکست

پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندر نے کراچی کنگز  کو 65 رنز سے شکست دے دی،

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کےلیے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

لاہور قلندر نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 201 رنز بنائے۔فخر 47 گیندوں پر 76 رنز بنا سکے،ڈیرل مچل نے 41 گیندوں پر 75 رنز بنائےجس میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

اوپننگ بلے باز فخر زمان76رنز کے ساتھ  اور ڈیرل مچل 75رنز بنا کر نمایاں رہے، عبداللہ شفیق 6 رنز ، محمد نعیم 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،حسن علی نے 25 گیندوں پر 27 اور ایڈم میلن نے 7 گیندوں پر 16 رنز کیے۔

 مطلوبہ ہدف کے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 136 رنز بنا سکی ، خوشدل شاہ نے 27 گیندوں پر 39 رنز بنائے، شان مسعود اور شیفرٹ نے 18-18 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی اور راشد حسین نے 3-3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، آصف آفریدی اور حارث روف نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، لاہور کی ٹیم نے اپنے سکواڈ میں ایک تبدیلی کی ہے۔

ابتدا میں محتاط اور سلو اسٹارٹ کے بعد قلندرز نے گیئر بدل کر مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 201 رنز بنائے۔ 

فخر زمان نے 76 جبکہ ڈیرل مچل نے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ سیم بلنگز نے 19، سکندر رضا نے 10، محمد نعیم نے 7، عبداللہ شفیق نے 6 اور رشد حسین نے 2 رنز بنائے۔ 

حسن علی نے 4 اہم وکٹیں لیں، عباس آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

لاہور قلندرز کی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللّٰہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی اور زمان خان شامل ہیں۔ 

کراچی کنگز کے کپتان محمد ڈیوڈ وارنر ہیں، انکے ساتھ پلیئنگ الیون میں ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملن، حسن علی اور فواد علی شامل ہیں۔

کنگز اپنے پہلے میچ میں کامیاب رہی تھی، جبکہ قلندرز کی ٹیم پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میں کامیاب رہی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ورلڈکپ میں وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنا چاہوں گی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ ہماری کوشش تھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے