پیر , جون 15 2026

اگر آنسو نکل آئیں تو خود ہی پونچھ لینا

شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار وہاج علی کی حالیہ جذباتی انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں وہاج علی نے لکھا ہے کہ اگر آنسو نکل آئیں تو خود ہی پونچھ لینا، لوگ آئیں گے تو سودا کریں گے۔

وہاج کے ان دل کو چھو لینے والے الفاظ کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاج علی نے سچائی پر مبنی بات لکھی ہے۔

جبکہ ایک اور صارف نے نشاندہی کی کہ یہ خوبصورت جملے دراصل سلمان خان کے والد معروف مصنف سلیم خان کے تحریر کردہ ہیں۔

یاد رہے وہاج علی جیو ٹی وی کے سپر ہٹ ڈرامے ’تیرے بن‘ کی غیر معمولی کامیابی کے بعد پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول اداکاروں میں شمار کیے جانے لگے ہیں۔

وہاج علی نے اپنی فنی زندگی کا آغاز بطور لائن پروڈیوسر کیا تھا، جہاں انہوں نے کئی مشہور اینکرز بشمول نادیہ خان کے ساتھ بھی کام کیا۔

بعد ازاں اپنی محنت اور لگن کے باعث انہوں نے جلد ہی اداکاری میں قدم رکھا اور اپنے فن سے سب کو حیران کر دیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ای کیٹ 2026 کے دوسرے اور آخری مرحلے کا شیڈول جاری

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور نے انجینئرنگ کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ای …