google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 25 یا 26 سال کی عمر میں شادی کرنے کا سوچوں گی - UrduLead
ہفتہ , اپریل 19 2025

25 یا 26 سال کی عمر میں شادی کرنے کا سوچوں گی

ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل عینا آصف نے کہا ہے کہ ابھی ان کی عمر نہیں ہے، وہ 25 یا 26 سال کی عمر میں شادی کرنے کا سوچیں گی۔

عینا آصف نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں ان کے ہمراہ ان کے نئے ڈرامے ’پرورش‘ کے شریک نوجوان اداکاروں نے بھی شرکت کی۔

پروگرام میں جب میزبان ندا یاسر نے پوچھا کہ ان کا شادی سے متعلق کیا خیال ہے، وہ کیا سوچتی ہیں کہ شادی کس عمر میں کی جانی چاہیے تو عینا آصف شرما گئیں۔

عینا آصف نے شرماتے ہوئے پروگرام میں موجود ساتھی اداکاروں ثمر جعفری اور ابوالحسن کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ یہ لوگ شادی پر بات کر سکتے ہیں، ابھی ان کی عمر نہیں ہوئی۔

ان کی بات پر ندا یاسر نے کہا کہ شادی پر ہر کوئی بات کر سکتا ہے، وہ صرف ان کے خیالات پوچھ رہی ہیں، وہ ان کی شادی نہیں کروا رہیں۔

ندا یاسر نے عینا آصف کو مزید کہا کہ انہوں نے اپنا وزن کم کرلیا ہے، وہ پتلی ہوگئی ہیں لیکن وہ کیمرا کے سامنے شادی کے معاملے پر بات کریں۔

ان کی بات پر عینا آصف نے کہا کہ ابھی انہوں نے شادی سے متعلق کچھ نہیں سوچا، وہ 25 یا 26 سال کی عمر کے بعد شادی سے متعلق سوچیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابھی ان کی عمر نہیں ہوئی، وہ شادی سے متعلق 10 سال بعد سوچیں گی لیکن کب کیا ہوجائے، کچھ پتا نہیں ہوتا۔

اس سے قبل گزشتہ برس بھی عینا آصف نے کہا تھا کہ ابھی وہ کمر عمر ہیں، ابھی وہ پڑھائی مکمل کرنے سے کیریئر بنانے پر توجہ دے رہی ہیں۔

عینا آصف نے جنوری 2024 میں بتایا تھا کہ ان کی عمر 15 برس ہے اور وہ نویں جماعت کی طالبہ ہیں، ابھی سے وہ لڑکوں کا سوچیں گی تو کیریئر کون بنائے گا۔

ساتھ ہی اس وقت عینا آصف نے بتایا تھا کہ وہ 18 سال کی عمر کے بعد ہی شادی سے متعلق سوچنا شروع کریں گی لیکن اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ 25 یا 26 سال کے بعد شادی سے متعلق سوچیں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے