google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری - UrduLead
ہفتہ , اپریل 19 2025

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ( این ای او سی) نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کر دی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 18اور 19 اپریل کو شدید بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

پنجاب کے علاقے اٹک، چکوال، گجرات، جہلم، فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی نارووال، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ اور لاہور شدید موسمی زد میں آ سکتے ہیں ۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ان علاقوں میں تیز ہواں اور بارش سے بجلی کی بندش اور حادثات کا خدشہ ہے۔

پنجاب میں ممکنہ شدید موسمی صورت حال کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ،موسمی حالات سے آگاہ رہنے کیلئے موبائل ایپ این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ کو فالو کریں۔شہری اس دورانیے میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔

دریں اثناء محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔

ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بٹگرام، بونیر، کرم،کرک ، باجوڑ، مہمند، پشاور،چارسدہ،مردان،صوابی، خیبر،اورکزئی، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ٹانک، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں آندھی /جھکڑ چلنیاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔

اس دوران دیر ،سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں تیز /موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود اور گرم رہنے کے علاوہ مری ،گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، میانوالی، بھکر، فیصل آباد،سرگودھا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب میں آندھی /جھکڑ چلنیاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم ژوب،موسی خیل،بارکھان اور گردونواح میں آندھی /جھکڑ چلنیاور گرج چمک کے ساتھ بارش/ ژالہ باری کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع گرمی کے زیر اثر ہی رہیں گے ۔ تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز /موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

آج زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد49 ، سبی ، پڈ عیدن ، موہنجوداڑو ،دادو 47،لاڑکانہ46، خیر پور،مٹھی اور سکرنڈ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کو حراست میں لے لیا

راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو حراست میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے