پیر , دسمبر 1 2025

پی ایس ایل کے 2 میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

راولپنڈی میں کل پاکستان سپر لیگ کے 2 میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کل دوپہر میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز جبکہ شام میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شیڈول ہے۔

دونوں میچز کیلئے ایک ہی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، ہفتے کو اگر دونوں میچز نہ ہوئے تو شائقین کو مکمل ٹکٹ ری فنڈ ہوگا اور اگر ایک بھی میچ ہوگیا تو ری فنڈ نہیں ملے گا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل بھی دن بھر بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ بارش کی وجہ سے آج ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی نہیں ہوسکا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سری لنکا اور زمبابوے آج راولپنڈی میں اہم ٹی20 میچ کھیلیں گے

سری لنکا اور زمبابوے آج شام راولپنڈی میں سہ ملکی ٹی20 سیریز کا پانچواں میچ …