
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ملکیت کی منتقلی (ٹرانسفر) فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئی شرحیں 14 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔
نئی تفصیلات کے مطابق، 1000 سی سی تک کی گاڑی کی ٹرانسفر فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 2750 روپے کر دی گئی ہے۔ 1000 سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی فیس 2000 روپے سے بڑھا کر 5500 روپے کر دی گئی ہے۔
جبکہ 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی منتقلی فیس 3000 روپے سے بڑھا کر 11000 روپے کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق، پہلی مرتبہ الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ٹرانسفر فیس عائد کر دی گئی ہے۔ 50 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی کی منتقلی پر 2500 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔
50 سے 100 کلو واٹ تک کی گاڑیوں پر 5500 روپے جبکہ 100 کلو واٹ سے زائد الیکٹرک گاڑی پر 10000 روپے ٹرانسفر فیس لاگو کی گئی ہے۔
موٹر سائیکلوں کی فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
200 سی سی تک کی موٹر بائیک کی فیس 150 روپے سے بڑھا کر 550 روپے کر دی گئی ہے۔
200 سے 400 سی سی موٹر بائیک کی فیس 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
400 سی سی سے زائد موٹر بائیک کی منتقلی فیس 1500 روپے ہو گی۔
تمام فیسیں وزارتِ خزانہ کے مقرر کردہ اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گاڑی کی ملکیت کی منتقلی سے پہلے نئی فیسوں کا خیال رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی یا مالی پریشانی سے بچا جا سکے۔