
سپریم کورٹ ملازمین کی ہاؤسنگ سوسائٹی سپریم کورٹ ایمپلائیز کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں شاہین گروپ نے تیسری بار میدان مار لیا۔
شاہین گروپ کی جانب سے سال 2025 کے الیکشن میں سیکرٹری راجہ ناصر محمود سمیت متعدد امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے تاہم صدر اور فنانس سیکرٹری کی نشست پر الیکشن منعقد ہوئے۔
سپریم کورٹ کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں سید شیرا فگن صدر جبکہ راجہ ناصر محمود سیکریٹری کی۔نشست پر کامیاب قرار پائے
اس کے علاوہ نور مصطفیٰ شاہ نائب صدر، محمد عمر جرال سیکرٹری فنانس اور ایگزیکٹو ممبران کے نشستوں پر شاہد حبیب انصاری، زبیر احمد ،حیات اللہ خٹک، علی رضا خالد اور شہباز احمد منتخب ہوئے ،
سپریم کورٹ ملازمین اور سوسائٹی کے ممبران نے منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کو کارکردگی کا صلہ قرار دیا۔