بدھ , جنوری 28 2026

سپر ٹیکس کی ادائیگی کے خلاف حکم امتناع کالعدم قرار

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپر ٹیکس کی ادائیگی کے خلاف حکم امتناع کالعدم قرار دے دیا۔

ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم امتناع کالعدم کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیکس سال 2023 کے نظرثانی سپر ٹیکس ریٹ پر حکم امتناع دیا تھا۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے بینچ نے اپنے مشاہدات میں کہا ہے کہ حکومت، ایف بی آر کو سنے بغیر مؤثر قانون کو معطل کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

SBP آج شرح سود میں کمی کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس آج (پیر، …