پیر , اکتوبر 13 2025

ملک کے شمالی علاقوں میں آج بارش کا امکان


مری میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم سرد ہوگیا، اسلام آباد میں بھی تیز ہوا، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

بنوں اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سبی 46، بہاولنگر، خیرپور، لاڑکانہ، مٹھی، موہنجو داڑو، نواب شاہ، پڈعیدن  میں 45، ملتان41، لاہور 39، پشاور 36، کراچی، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سردیوں کے آغاز پر احتیاطی تدابیر اپنانا ناگزیر

ملک بھر میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ماہرینِ صحت نے عوام کو خبردار کیا …