پیر , دسمبر 1 2025

نادیہ حسین کی ایف آئی اے میں طلبی

شوہر کی گرفتاری کے معاملے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کو طلب کرلیا۔  

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے پیشی کےلیے نوٹس جاری کردیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق نادیہ حسین کو کیس کے حوالے سے ضروری دستاویزات لانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

نادیہ حسین کے اکاؤنٹ میں شوہر کی جانب سے کروڑوں روپے منتقل کیے گئے۔

حکام کے مطابق ادکارہ نادیہ حسین کو 14 اپریل دوپہر ڈیڑھ بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین سے مختلف سوالات کرنے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی …