
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا میلہ آج (بدھ ) سے لاہور میں سجے گا جس میں پاکستان کوالیفائنگ رائونڈ کے پہلے میچ میں آئرلینڈ سے مدمقابل ہوگی۔
ڈے میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا، آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں میزبان پاکستان کے علاوہ ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہیں۔
سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والے اس ٹورنامنٹ سے دو ٹیمیں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت کپتان فاطمہ ثنا کریں گی۔
پاکستان ویمنز ٹیم 11 اپریل کو سکاٹ لینڈ ، 14اپریل کو تیسرا میچ ویسٹ انڈیز، تھائی لینڈ کے خلاف17 اپریل کو چوتھا میچ جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف پانچواں میچ کھیلے گی۔
پاکستان ویمنز سکواڈ میں فاطمہ ثنا(کپتان) منیبہ علی (نائب کپتان) عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر) نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔