google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سانول عیسیٰ خیلوی کا اپنا نیا پنجابی گیت”بلیس” ریلیز - UrduLead
جمعرات , مئی 22 2025

سانول عیسیٰ خیلوی کا اپنا نیا پنجابی گیت”بلیس” ریلیز

معروف گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی نے اپنا نیا پنجابی گیت”بلیس” ریلیز کردیا۔

گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی نے اپنا نیا ہنجابی گیت “بلیس” ریلیز کرکے  پنجابی میوزک انڈسٹری میں ایک خوب صورت اضافہ کردیا ہے،

اس گانے کی شاعری اورکمپوزیشن قاسم اظہر کی ہے،اس رومانٹک گیت میں سانول خان عیسی خیلوی منفرد انداز میں نظر آرہے ہیں۔

پوپ میوزک کا جدید انداز اپنائے سانول خان عیسی خیلوی اپنے والدعطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی میراث کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق آگے لے کر چل رہے ہیں.

 گانے کی ریلیز پر گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ پنجابی میوزک میں جدید انداز کا اضافہ گانے کو مقبول بنانے میں مدد دیتا ہے،

موجودہ دور کا تقاضا ہے کہ ہم ایسی موسیقی میوزک لوورز کیلیے لے کر آئیں جو تفریح کا باعث بنے، میرایہ گیت بھی پنجابی میوزک کے دلدادہ افراد کے لیے ایک تحفہ ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو …