منگل , اکتوبر 14 2025

بلوچستان یونیورسٹی غیر معینہ مدت کے لیے بند

بلوچستان یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔

یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی اور تمام کیمپسز میں تدریسی سرگرمیاں ورچول لرننگ پر منتقل کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں پہلے ہی طالبات کے لیے آن لائن کلاسز کا اجراء کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹیز کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر بند کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان آئی ٹی یونیورسٹی نے بھی صورتِ حال سے متعلق اجلاس طلب کر لیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اساتذہ کے عالمی دن پر خراجِ تحسین: وزیراعظم کا پیغام اور معاشرے کی ذمہ داری

5 اکتوبر کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اساتذہ کے عالمی دن کے …