google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عیدالفطر پر شہریوں کیلئے نئے نوٹ کا حصول - UrduLead
پیر , مارچ 17 2025

عیدالفطر پر شہریوں کیلئے نئے نوٹ کا حصول

عیدالفطر کی آمد پر شہریوں میں نئے نوٹ حاصل کرنے کی تگ و دو شروع ہو چکی ہے جس کو بآسانی ٹیکسٹ میسج کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے شہری 8877 پر شناختی کارڈ نمبراوربینک برانچ ایس ایم ایس کر سکتے ہیں، نئے نوٹ بینک پہنچنے پر آپ کو ایس ایم ایس سے مطلع کیا جائے گا۔

تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد شہری کو دو دن میں متعلقہ بینک برانچ جانا ہوگا، اور اصل شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ آپ 10 روپے کے نوٹ کے تین پیکٹ، پچاس روپے کے نوٹس کا ایک پیکٹ اور 100 روپے کا نوٹ کا ایک پیکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

ایک شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کو صرف ایک مرتبہ ہی استعمال میں لایا جا سکے گا، کسی بھی قسم کی شکایت اور معلومات کے لیے اسٹیٹ بینک کے فون نمبر 111-008-877 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات سے قیمتوں میں کمی آنا شروع

وفاقی حکومت نے چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات کیے ہیں، جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے