جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

PPP & PMLN کے درمیان مذاکرات کے مزید ادوار

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر مذاکرات کے مزید ادوار پر اتفاق ہوگیا، اگلا اجلاس 12 اپریل کو ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کے امور پر اہم اجلاس ہوا جس میں کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے مزید اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں پارٹیوں کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں ہوا،

پیپلزپارٹی کی نمائندگی گورنر پنجاب سردار سلیم، راجا پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتفضی اور علی حیدر گیلانی نے کی جب کہ مسلم لیگ (ن) لیگ کی کمیٹی میں اسحٰق ڈار، سعد رفیق، احمد یار خان، مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ اور اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔

اجلاس میں طے ہوا کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایک ایک اجلاس کی میزبانی کرے گی۔

مسلم لیگ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اگلا اجلاس 12 اپریل کو ہوگا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات دور کرنے کے لیے متعدد اجلاس ہوچکے ہیں۔

تاہم، 10 مارچ 2025 کو وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی تھی جس میں شہباز شریف نے بلاول کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

وزیرِاعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی تصاویر اور سیمی فائنل میچ کی تفصیلات دکھانے والا پوسٹر

پاکستان سری لنکا سیمی فائنل: خواتین ایشیا کپ میں فائنل تک رسائی کی جنگ آج دبئی میں

خواتین ٹی20 ایشیا کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا …