جمعرات , جون 18 2026

پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست

یوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 91 نز پر ڈھیر ہو گئی ، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 92 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 44 اور فن ایلن نے 17 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی بیٹنگ بری طرح فلاپ ہو گئی ، صرف 14 رنز پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

اوپنر محمد حارث اور حسن نواز صفر پر ، عرفان خان ایک رن جبکہ شاداب خان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4، کائل جیمیسن نے 3 اور اش سوڈھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آم کا اچار: ذائقے کے ساتھ فوائد اور نقصانات بھی

گرمیوں کے موسم میں آم کا اچار پاکستانی دسترخوان کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا …