منگل , اکتوبر 14 2025

عیدالفطر کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے: سربراہ جمعیت

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے ، ریاست خطرے میں ہے، موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے، ریاست خطرے میں ہے، ہم اپوزیشن میں ہوکر بھی ملک کا سوچ رہے ہیں، تو حکومت کیوں نہیں سوچ رہی؟

سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، آصف زرداری انجوائے کررہے ہیں، آصف زرداری واحد شخص ہیں جو صوبائی اسمبلی اور ایوان صدر خریدنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب ٹھنڈا ہے تو یہ کوئی بات نہیں، دو صوبوں کو اپنے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …