google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نگران وفاقی کابینہ کا بجلی و گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

نگران وفاقی کابینہ کا بجلی و گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ

نگران وفاقی کابینہ نے جاتےجاتے بجلی و گیس کی قیمتوں سےمتعلق اہم فیصلہ کر دیا اور بجلی-گیس ٹیرف کے نوٹفیکیشنز میں حکومتی کردار ختم کرنے کیلئے نیپرا اور اوگرا قوانین میں ترامیم کرنے کیلئے منظوری دیدی۔

 ترامیم کے ذریعے حکومتی مداخلت کےبغیر اوگرا اورنیپرا بجلی و گیس ٹیرف کانوٹیفکیشنزکرسکیں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نےنیپرااوراوگرا قوانین میں ترامیم کرنےکیلئے منظوری دیدی۔

ترامیم کےتحت نیپرا اوراوگرا بجلی و گیس کے ٹیرف کےنوٹفیکیشنزمیں با اختیارہوں گے۔

نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کےذریعے اقدامات کی منظوری دی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نیشنل بینک ملازمین کو دیے گئے قرضوں کی ریکوری کی تحقیقات شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی …