بدھ , اکتوبر 15 2025

14 سے 16 مارچ تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم 14 مارچ کو داخل ہوگا۔

14 سے 16 مارچ تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔ خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ آج اور کل موسم مزید خشک رہے گا۔

پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات میں متضاد آرا پائی جارہی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 9 مارچ سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیش گوئی تھی تاہم اب تک بارش نہیں ہوئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب بورڈز نے 11ویں جماعت کے نتائج 2025 کا اعلان کر دیا

5 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات نے امتحان دیا پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز …