google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 قومی ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ جانے کے لیے تیار - UrduLead
جمعرات , جون 12 2025

قومی ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ جانے کے لیے تیار

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔

یوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا۔

کیمپ کے چوتھے اور آخری روز بھی کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی اور اپنی خامیوں پر قابو پانے کی پوری کوشش کی۔

اس سے قبل اتوار کوکھلاڑیوں نے سیناریو بیسڈ پریکٹس میچ میں شرکت کی جہاں کوچنگ اسٹاف نے انہیں مختلف ٹارگٹس دیے۔

پریکٹس سیشن میں بیٹرز نے مخصوص میچ کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ کی مشق کی جبکہ بولرز نے اپنی لائن اور لینتھ پر خصوصی توجہ دی۔

میچ سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن میں بھی حصہ لیا تاکہ فٹنس کو برقرار رکھا جا سکے۔ 

قومی ٹیم 12 مارچ کو کیویز کے دیس جانے کے لیے پرواز بھرے گی جہاں وہ میزبان ملک کی ٹیم کے خلاف پانچ ٹوئنٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں شرکت کرے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 16 مارچ سے ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

PSX کا ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں …