google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 قومی اسمبلی اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

قومی اسمبلی اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ

سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 2 کےتحت بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے افسران اور آئینی ماہرین سے مشاورت کی اور صدر مملکت کی جانب سے سمری پر دستخط نہ کرنے سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئینی ماہرین نے کہا کہ صدر کے سمری پر دستخط نہ کرنے سے اسمبلی اجلاس طلبی میں کوئی رکاوٹ نہیں، صدر کا اختیار 21 ویں دن سے پہلے اجلاس طلب کرنے کا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئینی ماہرین نے مزید کہا کہ ہرصورت انتخابات کے21 روز بعد قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس منعقد ہونا ہے، صدر کے سمری مسترد کرنے کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس 29 فروری کو ہوگا۔

اسپیکر راجا پرویز اشرف کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئین کے مطابق 29 فروری تک اجلاس بلانے سے روگردانی نہیں کی جاسکتی۔

ذرائع کے مطابق دوسری طرف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون و انصاف سے بھی اس حوالے سے مشاورت کی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …