الیکشن کمیشن آف پاکستان سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ بینچ میں سماعت کے بعد کرے گا ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ پر آج فیصلہ نہ کر سکا الیکشن کمیشن سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ بینچ میں سماعت کے بعد کرے گا الیکشن کمیشن کا فل بینچ کل معاملے پر سماعت کرے گا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کل سنی اتحاد کونسل کے خلاف چار درخواستوں پر سماعت کریگاالیکشن کمیشن نے کل کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کردی ہےخالد مقبول صدیقی سمیت چار درخواست گذاروں کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔
درخواست گذاروں نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کی استدعا کررکھی ہےاکبر ایس بابر کی طرف سے محمود خان،ن لیگ کی طرف سے کنز سادات صدیقی اور مولوی اقبال حیدر نے درخواست دائر کی ہے۔