پیر , اگست 3 2026

بجلی 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ مارچ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

بجلی مہنگی ہونے کے بعد صارفین پر جی ایس ٹی سمیت 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بجلی بلوں سے 1.866 ٹریلین روپے ٹیکس وصولی

ایف بی آر نے گزشتہ چار مالی سالوں میں بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز …