google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جنگ ہراسمنٹ کیس: ملزمان کے وکیل پیش نہ ہوئے تو انہیں سنے بغیر فیصلہ دیدیں گے، فوزیہ وقار - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

جنگ ہراسمنٹ کیس: ملزمان کے وکیل پیش نہ ہوئے تو انہیں سنے بغیر فیصلہ دیدیں گے، فوزیہ وقار

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوسپا نے روزنامہ جنگ کی خواتین سب ایڈیٹرز اور خاتون پی اے کے ورک پلیس ہراسمنٹ کیس میں ملزمان کے وکیل کو حتمی بحث کے لئے پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا ،

عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر بھی ملزمان کے وکیل پیش نہ ہوئے تو ان کو سنے بغیر فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوسپا اسلام آباد میں روزنامہ جنگ کی خواتین سب ایڈیٹر زاور خاتون پی اے کی بغیر آفس آرڈر نائٹ ڈیوٹی لگانے اور ورک پلیس ہراسمنٹ کیس کی گزشتہ روز سماعت ہوئی۔

فوسپا کی چیئر پرسن فوزیہ وقار نے خود سماعت کی۔کیس پر دونوں وکلاءکی حتمی بحث ہو نا تھی ۔

درخواست گزاروں کی وکیل عالیہ زریں عباسی اور عائشہ فراز عدالت میں پیش ہوئیں۔لیکن ملزمان مینجمنٹ ہیڈ نارتھ ریجن جنگ گروپ منیر حسین شاہ اور قائم مقام چیئرمین ایڈیٹوریل کمیٹی حنیف خالد کا وکیل پیش نہیں ہوا ،جس پر چیئرپرسن نے سماعت انتظار میں رکھ دی ۔

تمام کیسز سننے کے بعد پھر کیس کال کیاگیا۔ لیکن ملزمان کی طرف سے پھر کوئی پیش نہیں ہوا اس دوران پھر انتظار کے بعد ملزمان کے وکیل کےجونیئر عدالت میں پیش ہوئے،

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے وکیل بیمار ہے اس لئے وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔

چیئر پرسن فوسپا فوزیہ وقار نے ملزمان کے وکیل کے نمائندے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کے لئے آخری موقع ہے اگر اگلی پیشی ہر بھی ملزمان کے وکیل پیش نہ ہوئے تو میں ان کو سنے بغیر ریکارڈ اور ثبوتوں کے تحت فیصلہ سنا دوں گی۔عدالت نے کیس سماعت 27فروری تک ملتوی کردی ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے