google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حرا مانی کے ساتھ رجب بٹ کا گانا ریلیز - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

حرا مانی کے ساتھ رجب بٹ کا گانا ریلیز

مقبول یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ نے سوشل میڈیا کے بعد ماڈلنگ کی دنیا میں بھی انٹری دے دی اور ان کا پہلا گانا اداکارہ حرا مانی کے ساتھ ریلیز کردیا گیا۔

گلوکار و ریپر حمزہ ملک کے گانے ’اوور یو‘ کو ریلیز کردیا گیا، جس میں حرا مانی اور رجب بٹ ایک ساتھ دکھائی دیے۔

دونوں کے گانے کے پوسٹر کو ایک ہفتہ قبل ہی ریلیز کیا گیا تھا جب کہ دونوں کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

’اوور یو‘ کو حمزہ ملک نے ہی گایا ہے جب کہ وہ گانے کے شریک کمپوزر اور لکھاری بھی ہیں۔

گانے کی ویڈیو میں حمزہ ملک کو بھی رجب بٹ اور حرا مانی کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

گانے کو 5 فروری کی رات کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی جب کہ گانا یوٹیوب میوزک پر بھی ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا۔

گانے کو ابتدائی چند گھنٹوں میں ہی 26 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا جب کہ گانے کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر بھی خوب شیئر کیا گیا۔

گانے کی ویڈیو میں حرا مانی کو بطور ڈانسر دکھایا گیا ہے جو کہ رجب بٹ اور حمزہ ملک کے سامنے رقص کرکے انہیں محظوظ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

رجب بٹ اور حمزہ ملک کو گینگسٹرز کے روپ میں دکھایا گیا ہے، شائقین نے حرا مانی کی ڈانس پرفارمنس کی بھی تعریفیں کیں۔

’اوور یو‘ گانے سے رجب بٹ نے ماڈلنگ کی دنیا میں بھی انٹری دے دی جب کہ وہ ملک کے سب سے زیادہ مقبول یوٹیوبر ہیں، انہیں گوگل نے 2024 میں پاکستان کے سب سے مقبول ترین یوٹیوبرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا تھا۔

کچھ عرصہ قبل ہی رجب بٹ اپنی شادی کی وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں رجب بٹ شیر کے بچے کو غیر قانونی طور پر رکھنے کی وجہ سے بھی پولیس اور عدالتی مقدمات کی وجہ سے خبروں میں تھے اور اب وہ اپنے پہلے گانے کی وجہ سے خبروں میں آگئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …