google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ  - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ 

ویسٹ انڈیز نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انکا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کریں۔

اس موقع پر کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ اسپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاکہ ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو بڑا اسکور کرنے سے روک سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا جبکہ خرم شہزاد کو آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …